menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Punjab Mein Badalti Siasat

24 0
13.11.2026

پنجاب میں بدلتی سیاست

پاکستان کی سیاست میں بعض اوقات بظاہر خاموش دکھائی دینے والے ایوانوں کے اندر ایسی کروٹیں جنم لیتی ہیں جن کی بازگشت پورے سیاسی منظرنامے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ پنجاب کی سیاست بھی آج کل اسی نوعیت کی غیر معمولی کیفیت سے دوچار ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کے مستقبل، مسلم لیگ (ن) کے اندرونی معاملات اور صوبے میں ممکنہ نئے سیاسی بندوبست کی بازگشت نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا پنجاب میں محض انتظامی تبدیلیوں کی تیاری ہو رہی ہے یا اقتدار کی بساط پر کوئی نئی چال چلنے والی ہے؟

اس بحث کو اس وقت غیر معمولی اہمیت حاصل ہوئی جب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے 6 نومبر کو ایک ٹی وی پروگرام میں پنجاب میں متبادل انتظام کی کوششوں کا انکشاف کیا۔ ان کے مطابق بعض حلقے موجودہ حکومتی شخصیات کو متنازع بنا کر ایک نئی ٹیم سامنے لانے کے لیے ماحول ہموار کر رہے ہیں۔ انہوں نے بعض بااثر اور صاحبِ ثروت افراد کی گزشتہ چھ سے آٹھ ماہ سے جاری سرگرمیوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔ اگرچہ انہوں نے کسی منصوبے یا کردار کی واضح نشاندہی نہیں کی، تاہم ان کے بیان نے پنجاب کی سیاست میں جاری قیاس آرائیوں کو تقویت ضرور دی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے پنجاب حکومت سے متعلق اعتراضات نے بھی حکومتی اتحاد کے اندرونی اختلافات کو نمایاں کیا ہے۔ بدعنوانی کی شکایات، سرکاری........

© Daily Urdu (Blogs)