menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jungle Wala Sahib

24 0
20.10.2026

بیپسی سدھوا پاکستان سے تعلق رکھنے والی انگریزی ناول نگار ہیں۔ The Crow Eaters ان کے اولین اور مشہور ناولز میں سے ہے۔ اس کا اردو ترجمہ محمد عمر میمن صاحب نے "جنگل والا صاحب" کے نام سے کیا ہے۔ عمر میمن مرحوم مترجم ہونے کے ساتھ ادبی نقاد بھی تھے۔ اس ترجمہ کی اہمیت اس لیے بڑھ جاتی ہے کہ اس کو مصنفہ نے خود پڑھ کر اس کو بے مثال قرار دیا ہے۔

اس ناول کو بڑے بڑے ادبی ناموں نے سراہا جن میں فیض احمد فیض، ڈاکٹر جاوید اقبال اور بانو قدسیہ شامل ہیں۔ اُردو ترجمے کا پیش لفظ بھی بانو قدسیہ نے لکھا ہے۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ یہ ناول کس حد تک مضبوط ہے۔

یہ کہانی ہے فریدون جنگل والا (فریڈی) کی، جو کہ اپنے آبائی علاقے سے ہجرت کرکے لاہور منتقل ہوتا ہے۔ اس ہجرت کے دوران اس کی بیوی پٹلی جو کہ اس وقت امید سے ہوتی ہے، ایک شیر خوار بچی اور اس کی ساس جربانو بھی ہوتی ہیں۔ دوران ہجرت پٹلی کا مرغ بھی ساتھ ہوتا ہے۔ اس سے فریڈی کو چڑ ہوتی ہے اور پھر اس دوران اس سے جڑے دو تین دلچسپ اور ہنسا دینے والے واقعات کے بعد فریڈی اس مرغ کو ذبح کرنے کی ترکیب سوچتا رہتا ہے اور بالآخر پٹلی کو راضی کر لیتا ہے۔

فریڈی کا دوسرا درد سر اس کی ساس جربانو ہے۔ جربانو ایک دلچسپ کردار ہے، اس کی اور فریڈی کی نوک جھونک پوری کہانی میں جاری رہتی ہے۔ جو کہ اس میں مزاح کا رنگ بھرتی رہتی ہے۔

جربانو کی فقط فریڈی ہی سے لڑائی نہیں رہتی بلکہ اپنے نواسے بلی کی بیوی تانیا سے بھی تعلقات میں کشیدگی رہتی ہے۔ جس کے بعد فریڈی جربانو اور پٹلی کو لیکر چھے ماہ لندن چلا جاتا ہے۔ شروع میں تو وہ انگریزوں سے........

© Daily Urdu (Blogs)