Zameer Ki Qeemat Aur Iqtidar Ki Majboori
پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے ضمیر، خودمختاری اور قومی وقار کا سودا کرتے ہوئے نام نہاد ٹرمپ پیس بورڈ میں شمولیت کا حکومتی فیصلہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ قومی تاریخ سے کھلی بغاوت بھی ہے۔ یہ فیصلہ خارجہ پالیسی نہیں، خوشامدانہ غلامی کی ایک نئی قسط معلوم ہوتا ہے، جس میں اصول قربان اور مفادات کی نیلامی کی جا رہی ہے۔
پاکستان کوئی نیا، کمزور یا بے شناخت ملک نہیں کہ ہر عالمی طاقت کے اشارے پر اپنی سمت بدل لے۔ یہ وہ ریاست ہے جس کی بنیاد ہی ایک نظریے، ایک خودداری اور ایک واضح اخلاقی مؤقف پر رکھی گئی تھی۔ ہماری خارجہ........
