Saanson Par Mandlata Khatra
سانسوں پر منڈلاتا خطرہ
جدید دور کی چمکتی دنیا میں انسان نے سہولتوں کے انبار تو لگا دیے، مگر ان سہولتوں کی قیمت وہ اپنے ہی ماحول کو تباہ کرکے ادا کر رہا ہے۔ فریج، ایئرکنڈیشنرز، فیکٹریاں، گاڑیاں اور بے شمار مشینیں ہماری زندگی کو آسان تو بنا رہی ہیں، لیکن ان سے خارج ہونے والی زہریلی گیسیں فضا میں شامل ہو کر قدرتی توازن کو بگاڑ رہی ہیں۔ کلورو فلورو کاربن (CFCs) جیسی گیسیں اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچا رہی ہیں، جو دراصل زمین کے گرد ایک حفاظتی حصار ہے۔ یہی تہہ سورج کی مضر الٹرا وائلٹ شعاعوں کو زمین تک پہنچنے سے روکتی ہے۔ اگر یہ کمزور ہو جائے تو جلد کا کینسر، آنکھوں کی بیماریاں، فصلوں کی تباہی اور ماحولیاتی بگاڑ جیسے سنگین مسائل جنم لیتے ہیں۔
ماحولیاتی آلودگی اب محض ایک سائنسی اصطلاح نہیں بلکہ ایک تلخ حقیقت ہے۔ عالمی درجہ حرارت........
