Ramzan Transmission Aur Riyasti Zimmedari
رمضان ٹرانسمیشنز اور ریاستی ذمہ داری
رمضان المبارک برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ محض عبادات کا تسلسل نہیں بلکہ کردار سازی، ضبطِ نفس اور معاشرتی تطہیر کا عملی مظہر ہے۔ اس مہینے کی اصل روح انسان کو اپنی ذات کے احتساب اور اپنے رب سے تعلق کی مضبوطی کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ تاہم گزشتہ چند برسوں سے ایک سوال شدت کے ساتھ ابھرتا ہے کہ کیا ہمارا الیکٹرانک میڈیا اس روح کو تقویت دے رہا ہے یا اسے تجارتی تقاضوں کی نذر کر رہا ہے؟
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ٹی وی چینلز پر خصوصی نشریات کا آغاز ہو جاتا ہے۔ بظاہر یہ پروگرام مذہبی رنگ لیے ہوتے ہیں، مگر ان کا مجموعی تاثر اکثر تفریح، مسابقت اور اشتہارات کے گرد گھومتا دکھائی دیتا ہے۔........
