menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Mein Tadad Azwaj Ki Zaroorat

29 0
13.10.2026

پاکستان میں تعدد ازواج کی ضرورت

ہمارے ہاں بہت سے حضرات کو غیر شادی شدہ عورتوں کی تعداد سے غیر معمولی دل چسپی ہے۔ ہر چند روز بعد لاکھوں عورتوں کا شمار کرتے ہیں، ان کی تنہائی پر افسوس فرماتے ہیں اور پھر نہایت انکساری سے اپنے آپ کو مسئلے کے حل کے لیے پیش کردیتے ہیں۔ ان حضرات کا جذبۂ خدمت قابلِ رشک ہے۔ قوم پر کوئی مصیبت آئے تو ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالتا ہے، البتہ یہاں استطاعت کا اندازہ عموماً خواہش سے لگایا جاتا ہے۔

مردم شماری کے اعداد البتہ ایسے جذباتی نہیں۔ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پندرہ سے انیس برس کی عمر میں ہر سو لڑکیوں کے مقابل تقریباً 109 لڑکے اور بیس سے چوبیس برس میں 102 لڑکے تھے۔ پچیس سے چونتیس برس کے بعض گروہوں میں پہلی بار عورتیں کچھ زیادہ ہوئیں تو پینتیس سے چوالیس برس میں مرد پھر سے اکثریت میں آگئے۔ غیر شادی شدہ افراد کے اعداد بھی خاصے دل چسپ ہیں۔ پندرہ برس سے زائد عمر کی آبادی میں کبھی شادی نہ کرنے والے مردوں کا تناسب 34.13 فیصد اور عورتوں کا 25.09 فیصد ہے۔ مگر ہمارے مصلحین نے حساب کو اس قدر سادہ کردیا ہے کہ عورتیں زیادہ ہوں تو مرد دوسری شادی کرلیں اور مرد زیادہ ہوں تو غالباً مردم شماری دوبارہ کروا لی جائے۔

نفسیات والے خواہش کے مطابق دلیل تراشنے کو motivated reasoning اور اپنی پسند کے شواہد چننے کو confirmation bias کہتے ہیں۔ ہمارے ہاں اس کے لیے اتنی دقیق اصطلاحات کی ضرورت نہیں پڑتی۔ خواہش اپنی ہو تو دلیل بھی اپنی پسند کی ہونی چاہیے۔ اب تعلیم اور معاشی خودمختاری کے باعث عورتیں محض مرد کی موجودگی کے بجائے اس کی اہلیت بھی پرکھنے لگی ہیں۔ اس نئی رسم سے بعض حضرات کی روایتی برتری کو خاصا صدمہ پہنچا ہے۔ پہلے شادی کے لیے مرد ہونا کافی تھا، اب اچھا مرد ہونا بھی ضروری قرار پایا ہے۔........

© Daily Urdu (Blogs)