Walid: Muhabbat, Qurbani Aur Azmat Ki Alamat
والد: محبت، قربانی اور عظمت کی علامت
جون کا تیسرا اتوار والد سے محبت کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن دنیا بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوتی ہیں جس میں بچے اپنے والد سے محبت کے اظہار کا نہ صرف برملا اعادہ کرتے ہیں بلکہ انہیں تحفے بھی پیش کئے جاتے ہیں۔ یہ دن دراصل اس عظیم ہستی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جس کی محبت، قربانی، محنت اور شفقت کی بدولت نسلیں پروان چڑھتی ہیں اور معاشرے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔ بیسویں صدی کے اوائل میں امریکہ میں "مدرز ڈے" کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت اور خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے فادر ڈے منانے کی روایت کا آغاز ہوا۔ بعدازاں 1964ء میں امریکی صدر لنڈن جانسن نے جون کے تیسرے اتوار کو فادر ڈے کے طور پر منانے کا باقاعدہ سرکاری طورپر اعلان کیا، جس کے بعد یہ دن دنیا کے 60 سےزائد ممالک میں باقاعدگی سے منایا جانے لگا۔
اگرچہ مغربی دنیا میں والد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مخصوص دن مختص کیا گیا، لیکن اسلام نے چودہ سو سال قبل ہی والدین، خصوصاً والد کے مقام و مرتبے کو واضح انداز میں بیان کر دیا تھا۔ اسلامی تعلیمات میں والدین کی اطاعت، احترام اور خدمت کو عبادت کا درجہ حاصل........
