Molana Tariq Jameel Aur Tabdeeli
مولانا طارق جمیل اور تبدیلی
مدرسہ جامعہ الحسنین گرین ٹاؤن فیصل آباد مولانا طارق جمیل صاحب کا قائم کردہ دینی تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے۔ مدرسہ میں ناظرہ و حفظ قرآنِ مجید، تربیتی نصاب، عالم کورس کروائے جاتے ہیں اور ٹیکسٹ بک بورڈ کلاسز کے لیے اکیڈمی بھی قائم ہے۔ مدرسہ کا انتظام قابلِ قدر مستعد انتظامیہ دیکھتی ہے اور تدریس کے لیے انتہائی قابل احترام اور مستند مفتیانِ کرام اور اساتذہ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
مدرسہ میں طلباء کے لیے ائیر کنڈیشنڈ کلاس روم، آرام دہ ہوسٹل کمرے، سبسڈی شدہ کینٹین، ایکٹیویٹی ایریا اور سرسبز لان موجود ہے۔ عمارت سو کلوواٹ سولر سسٹم سے آراستہ ہے۔ بیشتر اساتذہ اپنی فیملی سمیت مدرسہ میں رہائش پذیر ہیں جن میں غیر ملکی شخصیات بھی شامل ہیں جو اب مستقل یہاں منتقل ہو چکے ہیں۔ مدرسہ میں قائم شدہ مسجد طلباء اور قریبی آبادی کے لیے کھلی ہے۔ مسجد انتہائی سادہ خوبصورت اور کشادہ ہے۔ ائر کنڈیشنگ کا بہترین انتظام ہے۔ صفائی قابل دید اور سہولیات جدید تقاضوں کے مطابق ہیں۔
ایسا زبردست ادارہ یقیناً وافر خرچ کا متقاضی رہتا ہوگا لیکن اس مدرسہ کی انتظامیہ کو کبھی چندہ کے لیے اعلانات کرتے یا کسی سے کہتے نہیں دیکھا، نہ مسجد میں روایتی مدارس کہ طرح چندہ کی درخواست کی جاتی ہے حتیٰ کہ........
