menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Naye Sube Ya Naya Siasi Khel?

32 0
15.11.2026

نئے صوبے یا نیا سیاسی کھیل؟

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم کروانے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ ایسی برسراقتدار جماعت جو اپنے صوبہ پنجاب میں سال 2015کے بعد بلدیاتی انتخابات منعقد نہ کرواسکی، بندہ ناچیز یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ آخر نئے صوبوں کے قیام کی خواہش کس کی ہے اور اس مقصد کے لئے مسلم لیگ ن کی جانب سے اتنی عجلت اور تابعداری و فرمانبرداری کا مظاہرہ کیوں کیا جا رہا ہے؟ کیا واقعی نئے صوبوں کے قیام سے عوام کے مسائل حل ہو جائیں گے اور انہیں درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا؟ ان اہم سوالات کے جوابات تو آنے والا وقت ہی دے گا، تاہم موجودہ صورتِ حال میں ضروری ہے کہ نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم کی بحث سے پہلے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں منعقد ہونے والے ریفرنڈمز کا مطالعہ کیا جائے، تاکہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں حالیہ پیش رفت کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

سب سے پہلے جنرل ایوب خان کا نام سامنے آتا ہے، جنہوں نے 14 فروری 1960ء کو ریفرنڈم کروایا۔ اس ریفرنڈم میں عوام سے براہِ راست ووٹ نہیں لیا گیا بلکہ بنیادی جمہوریتوں کے تقریباً 80 ہزار ارکان کو انتخابی کالج کی حیثیت سے ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا۔ ان سے بنیادی طور پر یہ سوال........

© Daily Urdu (Blogs)