Sifarat Kari Ke Pul Aur Pakistan Ka Tazvirati Tawazun
سفارت کاری کے پل اور پاکستان کا تزویراتی توازن
بین الاقوامی سیاست کی پیچیدہ بساط پر بعض تعلقات وقتی مفادات، بدلتے اتحادوں اور حالات کی گردش کے تابع ہوتے ہیں، جبکہ چند رشتے ایسے بھی ہوتے ہیں جو وقت کی کسوٹی پر پورا اترتے ہوئے اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات کی مضبوط بنیادوں پر استوار رہتے ہیں۔ پاکستان اور چین کے تعلقات اسی دوسری نوعیت کی ایک درخشاں مثال ہیں۔ پچھتر برس قبل قائم ہونے والا یہ سفارتی رشتہ آج نہ صرف دونوں ممالک کی خارجہ پالیسیوں کا اہم ستون ہے بلکہ ایشیا کے بدلتے ہوئے تزویراتی منظرنامے میں استحکام، تعاون اور باہمی اعتماد کی علامت بھی بن چکا ہے۔
لاہور میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والی ایک فکری و سفارتی نشست نے اس حقیقت کو ایک مرتبہ پھر نمایاں کیا کہ ریاستوں کے درمیان تعلقات صرف سرکاری معاہدوں اور سفارتی بیانات تک محدود نہیں ہوتے بلکہ ان کی اصل قوت عوامی روابط، فکری مکالمے اور اعتماد سازی کے ان غیر رسمی ذرائع میں پوشیدہ ہوتی ہے جو مستقبل کے امکانات کو مہمیز دیتے ہیں۔ نئے تعینات ہونے والے چینی قونصل جنرل سن یان کی اس خصوصی نشست میں شرکت دراصل اسی عوامی سفارت کاری کی ایک خوبصورت مثال تھی جس میں اہلِ دانش، صحافی، سیاسی شخصیات، سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے........
