menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Abraham Accord Aman Ki Bajaye Jang Ki Bunyad Bane?

29 0
12.05.2026

کیا ابراہام اکارڈز امن کے بجائے جنگ کی بنیاد بنے؟

ابراہام اکارڈز کو مشرقِ وسطیٰ میں امن کی نوید کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ 2020ء میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے نمائندوں کے ساتھ تقریب میں اعلان کیا تھا کہ یہ معاہدہ نئے مشرقِ وسطیٰ کی بنیاد بنے گا۔ اس وقت بہت سے تجزیہ کاروں نے بھی اسے عربوں اور اسرائیل کے درمیان دیرینہ کشیدگی کے خاتمے کی طرف اہم قدم قرار دیا۔ لیکن چند برس بعد منظر نامہ بالکل مختلف دکھائی دیتا ہے۔ غزہ کی جنگ، ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست تصادم، خلیجی ریاستوں پر میزائل حملے اور آبنائے ہرمز کے بحران نے خطے کو مزید غیر مستحکم کردیا ہے۔ خلیجی ملکوں کی فلسطینیوں سے متعلق توقعات بھی پوری نہیں ہوئیں۔

فارن پالیسی میں شائع مضمون How the Abraham Accords Fueled a New Era of Conflict میں ابراہام اکارڈز کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے مطابق یہ معاہدے امن کے بجائے نئے عسکری اتحاد کی بنیاد بن گئے۔ ان معاہدوں کے بعد اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان فوجی تعاون غیرمعمولی حد تک بڑھا۔ اسرائیل کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے دائرۂ کار میں شامل کیا گیا، مشترکہ میزائل دفاعی نظام قائم کیے گئے اور اسرائیلی اسلحے کی فروخت میں تیزی........

© Daily Urdu (Blogs)