menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

America Iran Muahida, Dunya Ne Sukh Ka Saans Liya

30 0
15.06.2026

امریکا ایران معاہدہ، دنیا نے سکھ کا سانس لیا

پاکستان کی مدد سے طویل مذاکرات کے بعد آخرکار امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو کھول جائے گا، جنگ بندی میں ساٹھ دن کی توسیع کی جائے گی اور ایران کے جوہری پروگرام پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ لبنان میں امن بھی معاہدے کا حصہ ہے۔ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ کو سوئزرلینڈ میں متوقع ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی حکام کی جانب سے معاہدے کا اعلان تقریباً بیک وقت کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ معاہدہ مکمل ہوچکا ہے اور آبنائے ہرمز کھلنے کے ساتھ عالمی جہاز رانی اور تیل کی ترسیل معمول پر آجائے گی۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل اور نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی تصدیق کی کہ مفاہمتی یادداشت کا متن حتمی طور پر طے ہوچکا ہے۔

فائننشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ نئی مفاہمتی یادداشت کے مطابق ایران اگلے تیس دن کے دوران آبی راستے سے بارودی سرنگیں صاف کرے گا اور مرحلہ وار جہاز رانی بحال کی جائے گی۔ اس دوران ایران کسی قسم کا اضافی ٹول یا فیس وصول نہیں کرے گا جبکہ امریکا اپنی بحری........

© Daily Urdu (Blogs)