menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Babu Aba Insan Ke Roop Mein Farishta

28 0
19.10.2026

"بابو ابا" انسان کے روپ میں فرشتہ

لاہور کے اسٹیشن پر ٹرین سے اترا تو تانگے والوں کی ایک بھیڑ جمع ہوگئی بابو جی کہاں جانا ہے؟ اس سے پہلے کے میں جواب دیتا، ایک تانگے والے نے میرا بیگ چھین کر اپنے تانگے میں رکھ لیا اور گھوڑا ہانک دیا۔ میں نے کہا بھائی کتنے پیسے لو گے میں نے رام گلی جانا ہے۔ جو مرضی آے دے دینا کہہ کر گھوڑا سرپٹ دوڑا دیا اور رام گلی جا کر دم لیا جہاں سامنے ہی ڈاکخانہ کی بلڈنگ دکھائی دی تو بڑا خوش ہوا کیونکہ میرے رشتے کے نانا جی اس کے پوسٹ ماسڑ تھے۔ تانگے والا ایک روپیہ مانگ رہا تھا جو اس زمانے کے لحاظ سے بہت زیادہ پیسے تھے۔ ہماری بحث جاری تھی کہ نانا ارتضیٰ خان عرف بابو ابا مجھے دور سے دیکھ کر تیزی سے پہنچے اور انہیں دیکھتے ہی تانگے والے کی ہوا نکل گئی۔ انہوں نے پہلے مجھے گلے لگایا پھر تانگے والے سے کہا چل ہمیں لوہاری تک چھوڑ کیونکہ ایک روپیہ اسٹیشن سے لوہاری گیٹ کا بنتا ہے۔

ہمیشہ کی طرح بابو ابا نے شاندار پینٹ اور شرٹ پہنی ہوئی تھی ان کی بارعب اور زبردست شخصیت میں ان کا سفید رنگت والا چہرہ چمک رہا تھا۔ تانگے والا ہمیں چپ چاپ لوہاری گیٹ پر اتار کر چلا گیا۔ ہم دونوں انار کلی بازار میں پیدل چلتے ہوئے بمبے کلاتھ ہاوس تک پہنچے تو سامنے ایک اتنی باریک اور اندھیری گلی اور وہ بھی سیڑھیوں سے اوپر کی جانب چڑھتی ہوئی دکھائی دی جہاں سے ایک آدمی بمشکل گزر سکتا تھا۔ ہم اوپر پہنچے تو سیدھے دھنی رام روڈ پر موجود ان کے چھوٹے سے گھر پہنچ گئے۔ نانا جی کا گھر بھی کیا بہترین جگہ تھی ایک جانب انار کلی بازار اور دوسری جانب دھنی رام روڈ جو اس زمانے میں کسی فوڈ سٹریٹ سے کم نہ تھا۔

بابو اباجی میرے ساتھ بچوں کی طرح بے تکلف ہوتے تھے۔ پھر چند دنوں میں انہوں نے مجھے پورا لاہور دکھا ڈالا۔ وہ پیدل چلنے کے بہت شوقین تھے اس لیے اگر میں یہ کہوں کہ میں نے لاہور پیدل گھوما ہے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ رات بھر انارکلی بازار کے کئی چکر لگانا لوہاری گیٹ سے نیلا گنبد تک روشنیاں اور رونق دیکھنا معمول بن گیا تھا۔ بابو ابا جی سے دوستی محبت میں بدل گئی اور ہم نے چند دنوں میں ہی لاہور کا چپہ چپہ چھان لیا۔ پوسٹ آفس سے چھٹی کے بعد وہ پیدل لےکر نکل پڑتے اور کبھی کرشن نگر اور کبھی سنت نگر دوستوں کی طرح گھومتے اردو........

© Daily Urdu (Blogs)