Qaum Paraston Ke Farzi Surma
قوم پرستوں کے فرضی سورما
چھ نہروں پر ببرلو دھرنے کے زمانے میں انڈس ڈیلٹا پر کوئی درجن بھر تحقیقی تحریریں لکھیں تو ایک مبینہ سندھی پی ایچ ڈی آبی ماہر نے مجھے کال کی، بہت غصے میں تھے اور فل ٹائم جھگڑے کے موڈ میں۔ ان سے سوشل میڈیا پر اکثر نوک جھونک رہتی تھی۔ آبی مہارت میں انتہائی نکمے ہیں۔ ڈیلٹا کی برفباری جیسی احمقانہ تحریروں کی وجہ سے انکو کبھی سیریس نہیں لیا لیکن ایکبار شرارت میں کہہ دیا کہ آپ پاکستان زندہ باد تو کہتے نہیں، بس پھر کیا تھا، کہیں سے نمبر ڈھونڈ کر کال ملا لی۔ چھٹتے ہی کہنے لگے تم دودو سومرو کو نہیں جانتے، ہم سومرو سندھ کی آزادی کیلئے جان دے دیتے ہیں۔ میں نے عرض کی بزرگو، جان دینے کی ضرورت نہیں، اگر آپکو اپنا کام ہی نہیں آتا تو جھوٹ لکھ لکھ کر پبلک اور سیاستدانوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں، یہی احسان بہت ہے۔ موصوف مزید ایک گھنٹہ جھگڑتے رہے اور کوئی کام کی بات نہ کرسکے، سوائے جذباتی نعروں کے۔ گالیاں بہت دیتے ہیں اسلئے آجکل بلاک ہیں۔
سندھ میں یہ معاملہ بہت عجیب........
