menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kiraye Ka Makan Ho To Istikhara Nahi Aata

27 0
01.06.2026

کرائے کا مکان ہو تو استخارہ نہیں آتا

ہمارے ایک دوست کو اپنے بیٹے کے لیے لڑکی کی تلاش تھی، انہوں نے ہم سے کہا، لڑکا خوب صورت اور فوج میں اچھے عہدے پر تھا۔ ہم نے اپنی صفیہ خالہ سے ان کی بھانجی ندا کے لیے بات کی۔ لڑکی والوں کی طرف سے سوال کیا گیا مکان اپنا ہے۔ ہم نے بتایا کرائے کا ہے۔ بس لڑکے والوں سے ملے بغیر ہی انہوں نے کہلوا بھیجا، "استخارہ نہیں آیا"۔

نغمی آپا، امیر بیوہ ہیں۔ اپنے بہن بھائیوں کے اخراجات بھی اکثر پورے کرتی ہیں۔ ان سے مشورے کے بغیر خاندان بھر کوئی قدم نہیں اٹھاتا۔ ان کی بھتیجی انابیہ ایک لڑکے کو پسند کرتی تھی۔ لڑکا بینک میں جاب کرتا تھا۔ ڈیڑھ لاکھ سیلری تھی۔ پوش علاقے میں رہتے تھے۔ سب اس رشتے سے خوش تھے، لیکن ایک روز باتوں میں انکشاف ہوا کہ مکان کرائے کا ہے۔ نغمی آپا نے سب قائل کر دیا کہ ساری آمدنی تو کرائے کے مکان میں چلی جائے گی۔ لڑکا لڑکی کو کیسے خوش رکھ پائے گا۔ کہلوا دیا گیا استخارہ نہیں آیا۔ کچھ عرصے بعد کورنگی ڈھائی نمبر سے یعقوب کا رشتہ آیا اس کا اپنا مکان اور اپنی کریانے کی دکان تھی۔ صرف ماں کا دم تھا۔ نغمی آپا کے خیال میں یہ بہت اچھا رشتہ تھا، انابیہ اپنے گھر اور دکان کے مالک یعقوب سے بیاہ دی........

© Daily Urdu (Blogs)