Dehleez Par Dam Torti Khwahishen
دہلیز پر دم توڑتی خواہشیں
وہ شخص بظاہر ایک اچھی خاصی زندگی گزار رہا تھا۔ نہ وہ بہت غریب تھا، نہ بے آسرا۔ زندگی اپنی رفتار سے چل رہی تھی۔ گھر تھا، ایک فرمانبردار بیوی تھی، روزمرہ کے معمولات تھے، لوگوں سے تعلق تھا، ہنسی بھی تھی اور بظاہر زندگی میں کوئی ایسی بڑی کمی بھی نہیں تھی جسے دیکھ کر کوئی یہ کہہ سکے کہ یہ شخص بہت دکھی ہے۔ مگر انسان کی اصل کہانی چہرے پر نہیں لکھی ہوتی۔
کچھ خلا ایسے ہوتے ہیں جنہیں دنیا دیکھ نہیں پاتی۔ اس شخص کے اندر بھی دو ایسے خلا تھے، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی پوری زندگی پر محیط ہوتے گئے۔ ایک اولاد کا خلا اور دوسرا سرکاری نوکری کا خواب۔
اولاد۔۔ یہ اس کی وہ خواہش تھی جس کا اسے دنیا سے زیادہ اپنے رب سے تعلق تھا۔ اس نے کبھی کسی سے نہیں کہا کہ اسے اولاد کی کتنی شدید خواہش ہے۔ نہ محفلوں میں اس کا ذکر کیا، نہ کسی کے سامنے اپنی محرومی کا ماتم کیا۔ لوگوں نے سمجھ لیا کہ شاید اسے اولاد کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی۔ مگر وہ لوگ کیا جانتے تھے کہ رات کی خاموشی میں یہی شخص اپنے رب کے سامنے بیٹھ کر سب سے پہلے کیا مانگتا ہے۔
وہ کبھی ہاتھ اٹھا کر دعا کرتا، کبھی سجدے میں دیر تک پڑا رہتا اور کبھی آنکھوں سے بہتے آنسوؤں کو الفاظ کا بدل بنا دیتا اور جب اسے خانۂ کعبہ کے سامنے کھڑے ہونے کا موقع ملا تو دنیا کی بے شمار خواہشوں میں سے اس کے دل کی پہلی دعا اولاد کی تھی۔ صرف ایک بچہ۔۔
ایک ایسی ننھی سی آواز جو اس کے خاموش آنگن میں زندگی بھر دے۔ ایک ایسا........
