menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jang Ya Aman? Aalmi Qayadat Aamne Saamne

30 0
26.04.2026

جنگ یا امن؟ عالمی قیادت آمنے سامنے

عالمی سیاست کے افق پر بعض اوقات ایسے مناظر ابھرتے ہیں جو محض سفارتی اختلاف نہیں ہوتے بلکہ تہذیبی بیانیوں، اخلاقی اصولوں اور طاقت کی سیاست کے درمیان ایک گہرا تصادم بن جاتے ہیں۔ حالیہ ایران تنازع نے بھی ایک ایسا ہی غیر معمولی منظرنامہ تشکیل دیا ہے جس میں ایک جانب دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی روایتی جارحانہ حکمتِ عملی کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں، جبکہ دوسری طرف ویٹیکن کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم ایک ایسے اخلاقی بیانیے کے علمبردار بن کر سامنے آئے ہیں جو جنگ کے بجائے امن، مفاہمت اور مکالمے پر اصرار کرتا ہے۔ یہ محاذ آرائی محض دو شخصیات کے درمیان اختلاف نہیں بلکہ طاقت اور اخلاقیات، ریاستی مفادات اور آفاقی اقدار اور جنگی حکمتِ عملی و مذہبی تعلیمات کے درمیان ایک گہری کشمکش کی عکاس ہے۔

ایران کے گرد گھومتی ہوئی یہ کشیدگی درحقیقت ایک وسیع تر جغرافیائی و سیاسی تناظر رکھتی ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کی پیچیدہ صورتِ حال، عالمی طاقتوں کے مفادات اور نظریاتی تقسیم سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ امریکہ، جو طویل عرصے سے اپنی عالمی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے عسکری و سفارتی ذرائع استعمال کرتا آیا ہے، اس تنازع میں بھی طاقت کے مظاہرے کو ایک مؤثر ذریعہ سمجھتا ہے۔ صدر ٹرمپ کے بیانات اسی سوچ کی نمائندگی کرتے ہیں جہاں قومی سلامتی، تزویراتی برتری........

© Daily Urdu (Blogs)