Lamha e Fikria
ذرا رکیے! تھوڑی دیر کے لیے اپنی سانسوں کی ترتیب پر غور کیجیے اور سوچیے کہ ہم سب کس طرف اندھا دھند بھاگے جا رہے ہیں؟ صبح سے شام تک کی یہ لامتناہی دوڑ، یہ بے سکون مصروفیت اور مادی کامیابیوں کا جنون، کیا ہم نے کبھی سوچا کہ اس تیز رفتاری میں ہم دراصل اپنی منزلِ مقصود یعنی 'موت' کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں؟
ہماری مثال اس مسافر جیسی ہے جو ٹرین کی کھڑکی سے باہر بدلتے مناظر میں اتنا کھو گیا ہے کہ اسے یہ احساس ہی نہیں رہا کہ ہر گزرتا لمحہ اسے آخری اسٹیشن کے قریب کر رہا ہے۔ ہم نے خود کو اس خوش فہمی میں مبتلا کر رکھا ہے کہ دن میں چند منٹ نکال کر عبادت کی........
