Aalmi Nizam Ki Nakami: Aman Kahan Kho Gaya
عالمی نظام کی ناکامی: امن کہاں کھو گیا
عالمی سطح پر گزشتہ کئی دہائیوں سے انسانی حقوق، ترقی اور خوشحالی کے لیے جاری کوششوں پر دنیا کا اعتماد متزلزل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ امن، حقوق اور ترقی کا مفہوم طاقتور کی جارحیت کے سامنے اپنی بے بسی پر شرمندہ دکھائی دیتا ہے۔
آج ریاستوں کی خودمختاری کا تصور بارود کی آگ میں جلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جارحیت امن پسند سوچ کی تضحیک کر رہی ہے، وحشت انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے اور ہٹ دھرمی اخلاقیات کا جنازہ نکال رہی ہے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ یہ سب کچھ انسان کی لالچ، ہوس........
