Hum Sab Tea Bag He To Hain
ہم سب ٹی بیگ ہی تو ہیں
کچھ عرصہ سے مغرب کی دیکھا دیکھی ہمارے ہاں بھی ٹی بیگ والی چائے کا رواج چل پڑا ہے جسے عرف عام میں لوگ تعویز والی چائے بھی کہتے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے ایک جگہ جانے کا اتفاق ہوا تو ٹی بیگ والی چائے میرے سامنے رکھ دی گئی۔ میں ٹی بیگ سے رنگ، خوشبو اور ذائقہ کشید کرنےکے لئے اسے بار بار گرم پانی میں ڈبکیاں دینے لگا۔ اس کا رنگ کھلتا چلا گیا اور خوشبو نے بھی اپنا رنگ جما دیا۔ پہلے ہی گھونٹ میں ذائقہ بھی بہتر لگا۔ ایک دم خیال آیا کہ ہم سب بھی تو ٹی بیگ ہی ہیں۔ انگریزی میں Hot Water سے مراد مشکل حالات ہوتے ہیں۔ اگر آپ اردو میں اسی معنی کے ساتھ بات سمجھیں تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ جب تک آپ مشکل حالات کا سامنا نہیں کریں گے آپ خود کو پرکھ نہیں پائیں گے۔ اپنے آپ کو دریافت نہیں کر پائیں گے۔
بات تو دل کو لگی مگر پھر ذہن میں آیا کہ میرے اپنے پاس اس کے لئے کوئی حوالہ بھی ہے۔ ذہن کو ٹٹولا۔ تو پھر وہی 1988 نکل کر سامنے آگیا۔ پھر میں سوچنے لگا کہ اس سال نے میرے سوچ کے زاوئیے بدل دیئے۔ زندگی کو بند گلی سے نکال کر عملیت پسندی کی شاہراہ کا مسافر بنا دیا۔ جذباتیت کی جگہ عملیت نے لے لی۔ عزت کے نام پر قائم نام نہاد خیالات اپنی موت آپ مرنے لگے۔ پھر اور بھی بہت کچھ سمجھ میں آنے لگا۔ منافقت اور مصلحت، سیاست اور حکمت، قناعت اور کاہلی، انا اور عزت نفس کے درمیان کا بال برابر کا فرق شعور کے Magnifying Glass لگا کر بہت بڑا لگنے لگا۔
آئیے! ٹی بیگ کے حوالے کے لئے چلتے ہیں ایک ہفتے چلنے والی اپنی پہلی ملازمت کے بعد اپنی دوسری جائے ملازمت پر۔ ابھی تین ماہ ہی ہوئے تھے کہ اس ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا سب سے........
