Sabr Aur Bardasht
زندگی میں کچھ لمحے ایسے بھی آتے ہیں جب انسان کے پاس الفاظ ختم ہو جاتے ہیں، مگر دکھ ختم نہیں ہوتا۔ دل بھرا ہوتا ہے، آنکھیں نم ہوتی ہیں، مگر انسان خاموش رہنے پر مجبور ہوتا ہے۔ انہی لمحوں میں صبر اور برداشت کا اصل امتحان ہوتا ہے۔ ہم اکثر ان دونوں کو ایک ہی سمجھ لیتے ہیں، مگر حقیقت میں ان کے درمیان ایک گہرا فرق چھپا ہوا ہے۔ جو ہم دیکھ نہیں پاتے اور سمجھ نہیں پاتے۔
صبر صرف خاموشی کا نام نہیں، بلکہ یہ دل کی وہ کیفیت ہے جس میں انسان ٹوٹتے ہوئے بھی بکھرتا نہیں۔ جب حالات انسان کے خلاف ہوں، جب اپنوں کے رویے دل کو زخمی کریں، جب دعائیں دیر سے قبول ہوں، تب جو انسان اپنے رب پر بھروسہ رکھ کر خود کو سنبھالے رکھتا ہے، وہ صبر کرتا ہے۔ صبر آنکھوں میں آنسو ہونے کے باوجود شکوہ نہ کرنے کا نام ہے اور دل کے زخموں کے باوجود امید کو........
