menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ramzan Aur Ammi Ji Ki Yaadein

36 0
06.03.2026

رمضان اور امیّ جی کی یادیں

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی دل میں ایک عجیب سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ گھروں میں رونق بڑھ جاتی ہے، مساجد آباد ہو جاتی ہیں اور ہر طرف عبادت و محبت کی خوشبو پھیل جاتی ہے۔ مگر اس مہینے کی آمد کے ساتھ کچھ یادیں بھی دل کے دروازے پر دستک دیتی ہیں۔ ایسی یادیں جو انسان کے ہونٹوں کو تبسم بھی دیتی ہیں اور آنکھیں بھی نم کر دیتی ہیں۔ میرے لیے رمضان کی سب سے قیمتی یادیں میری امیّ جی سے وابستہ ہیں۔

بچپن میں جب رمضان آتا تو گھر کا ماحول ہی بدل جاتا تھا۔ امیّ جی چند دن پہلے ہی تیاری شروع کر دیتی تھیں۔ باورچی خانے میں مصروفیت بڑھ جاتی، دالیں صاف کی جاتیں، بیسن چھانا جاتا اور کھجوریں احتیاط سے سنبھال کر رکھی جاتیں۔ ہمیں تب سمجھ نہیں آتی تھی کہ یہ سب محنت کیوں کی جا رہی ہے، مگر آج احساس ہوتا ہے کہ وہ صرف کھانے کی تیاری نہیں ہوتی تھی بلکہ رمضان کی برکتوں کے استقبال کا ایک انداز........

© Daily Urdu (Blogs)