menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Dunya Ka Badalta Hua Mazhabi Naqsha

15 0
latest

دنیا کا بدلتا ہوا مذہبی نقشہ

دنیا کی تاریخ محض سلطنتوں کے عروج و زوال، جنگوں کی فتوحات اور سیاسی نظریات کی کشمکش کا نام نہیں بلکہ یہ انسانی تہذیب، معاشرت، عقائد اور آبادی کے مسلسل بدلتے ہوئے رجحانات کی داستان بھی ہے۔ وقت کے ساتھ جغرافیے بدلتے ہیں، سرحدیں تبدیل ہوتی ہیں، قومیں ہجرت کرتی ہیں، تہذیبیں ایک دوسرے سے اثر قبول کرتی ہیں اور انسانی آبادی کے تناسب میں ایسی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو آنے والی صدیوں کی دنیا کا نقشہ مرتب کرتی ہیں۔

آج دنیا ایک ایسے ہی آبادیاتی اور مذہبی تغیر کے دور سے گزر رہی ہے جس میں اسلام کی بڑھتی ہوئی آبادی نے عالمی سطح پر ماہرینِ آبادیات اور سماجی علوم کے محققین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ مختلف بین الاقوامی تحقیقی اندازوں کے مطابق آنے والی دہائیوں میں مسلمانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور بعض تخمینوں کے مطابق 2035ء تک دنیا میں مسلمانوں کی تعداد 2 ارب 57 کروڑ کے قریب پہنچ سکتی ہے، جبکہ مسیحیوں کی تعداد 2 ارب 52 کروڑ کے لگ بھگ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ محض چند کروڑ افراد کا فرق نہیں بلکہ اس حقیقت کی نشان دہی کرتا ہے کہ دنیا کی مذہبی آبادی کا توازن ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ ان اعدادوشمار کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ مذہب محض انسان کا انفرادی عقیدہ نہیں بلکہ اس کی تہذیبی شناخت، معاشرتی اقدار، خاندانی نظام اور اجتماعی طرزِ زندگی پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی بڑی مذہبی آبادیوں میں ہونے والی تبدیلیاں مستقبل کی عالمی سیاست، معاشرت اور تہذیبی ترجیحات پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہیں۔

اس تبدیلی کے بنیادی اسباب میں سب سے اہم عنصر مسلمانوں کی نسبتاً بلند شرحِ پیدائش ہے۔ تحقیق کے مطابق دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمان خاندانوں میں بچوں کی اوسط تعداد دوسرے کئی مذہبی گروہوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب بھی خاصا نمایاں ہے۔ نوجوان آبادی کسی بھی معاشرے کے مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے کیونکہ یہی نسل آنے والے برسوں میں خاندانوں کی تشکیل، نئی نسل کی پیدائش اور معاشرتی ترقی کا ذریعہ بنتی ہے۔

دستیاب اعدادوشمار کے مطابق 2020ء میں دنیا کی مجموعی آبادی میں مسلمانوں کا حصہ تقریباً 26 فیصد تھا، جبکہ مسیحیوں کا تناسب تقریباً 37 فیصد کے قریب بتایا گیا۔ تاہم آبادی میں........

© Daily Urdu (Blogs)