menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Adelaide: Homer Ki Lazawal Takhleeq

48 0
01.06.2026

ایلیڈ: ہومر کی لازوال تخلیق

قدیم یونان کی تہذیب نے دنیا کو فلسفہ، فن، جمہوریت اور ادب کے ایسے خزانے عطا کیے جن کی روشنی آج بھی انسانی شعور کو منور کرتی ہے۔ انہی لازوال تخلیقات میں ایک عظیم شاہکار "ایلیڈ" بھی ہے، جسے قدیم یونانی شاعر ہومر نے تخلیق کیا۔ یہ صرف ایک رزمیہ نظم نہیں بلکہ انسانی جذبات، طاقت، محبت، انتقام، عزت، غرور اور جنگ کی ہولناکیوں کا ایسا آئینہ ہے جس میں ہر دور کا انسان اپنی تصویر دیکھ سکتا ہے۔ آٹھویں صدی قبل مسیح کے وسط میں لکھی جانے والی یہ داستان مغربی ادبی روایت کی پہلی بڑی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔ اگر دنیا کے تمام عظیم رزمیوں اور داستانوں کا سلسلہ تلاش کیا جائے تو اس کی ایک مضبوط کڑی "ایلیڈ" تک ضرور پہنچتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہزاروں سال گزرنے کے باوجود یہ نظم آج بھی زندہ محسوس ہوتی ہے، جیسے انسان کی فطرت کبھی تبدیل ہی نہ ہوئی ہو۔

"ایلیڈ" بنیادی طور پر ٹروجن جنگ کے آخری ایام کی داستان ہے۔ یہ وہ عظیم جنگ تھی جو ٹرائے نامی شہر اور یونانی ریاستوں کے درمیان لڑی گئی۔ روایت کے مطابق اس جنگ کا آغاز حسن، محبت اور غرور کے ایک عجیب امتزاج سے ہوا۔ ٹرائے کا شہزادے پیرس، اسپارٹا کے بادشاہ مینیلاؤس کی حسین ملکہ ہیلن کو اپنے ساتھ ٹرائے لے آیا۔ ہیلن کو دنیا کی سب سے حسین عورت قرار دیا جاتا تھا۔ اس واقعے نے یونانی ریاستوں کو مشتعل کر دیا اور انہوں نے متحد ہو کر ٹرائے کا محاصرہ کر لیا۔........

© Daily Urdu (Blogs)