menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Naqd Be Izzati

10 0
latest

اوکسانہ کے ہمراہ برف پر کھیلتے مسلسل تین دن ہوگئے تھے جب جونی کشمیری مجھ سے ملنے ہوسٹل آیا، زیلونی بازار سے شاپنگ کرکے اس کے فلیٹ چلے گئے، ڈور بیل بجانے پر لینڈ لیڈی زہرہ نے دروازہ کھولا تو میں بڑی شان کے ساتھ اسے "زدراست وچے" بولا، وہ جب چہکتی تھی تو خوب چہکتی تھی، کھانے کی ٹیبل پر جونی نے گمشدگی کا سبب پوچھا تو اسے اوکسانہ کا بتایا، اس کے کان کھڑے ہوئے، کھانے سے ہاتھ روک کر چہرہ آگے کرکے آہستہ سے بولا "تجھے معلوم ہے؟" میرے نفی میں سر ہلانے پر وہ بولا "یہاں اگر کوئی رشین لڑکی کسی کو لفٹ کرواتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ سنجیدہ ہے"۔

میں ہنستے ہوئے پوچھا "سنجیدہ؟" وہ کھل کر بولا "ابے تو سمجھ نہیں رہا، تم ویسے بھی شکل سے معصوم لگتے ہو، وہ تجھے پھنسانے کے چکر میں ہے"۔ میں زور سے ہنسا لیکن وہ سیانا بنتے ہنسا "مجھے یہاں دو سال ہوگئے، میری بات لکھ لے"۔ میں نے بمشکل ہنسی کنٹرول کی "رشین تو تم ٹھیک سے لکھ نہیں سکتے"۔ اس وار پر وہ سنجیدہ ہوا "آہو پائن، جب سے آپ فرسٹ آئے ہو ہم سیکنڈ کلاس ہو گئے ہیں، کوئی لفٹ نہیں، اوکسانہ جو مل گئی ہے"۔ زہرہ متوجہ ہوئی تو جونی بولا "زہرہ بتاؤ کتنے دن ہوئے یہ غائب ہے؟" اس نے ایمانداری سے جواب دیا "پہلے ہر روز آتا تھا، ویک اینڈ بھی ادھر گذارتا تھا، اب کئی دن بعد نظر آیا ہے"۔

کھانے کے بعد زہرہ پیانو بجانے بیٹھی اور ہم ٹی وی لاؤنج میں صوفے پر بیٹھ گئے، جونی نے پتہ پھینکا "کل اوکسانہ کے ساتھ برف پر مت کھیلنا، بیمار ہو جاؤ گے بلکہ اسے یہاں فلیٹ پر لے آؤ"۔ میں نے زہرہ کی ناراضگی کا اعتراض لگایا تو وہ بولا "اسے شاپنگ کرنے زیلونی بازار بھیج دیں گے، یُوں گھر میں کوئی نہ ہوگا، موسم صاف ہوگا"۔ میں نے پھر اعتراض کیا "شاپنگ تو آج ہم کر آئے ہیں" اس نے اعتراض رد کیا "کچھ چیزیں ہم بُھول گئے تھے"۔ طے پایا کہ کل جب اوکسانہ آئے گی تو میں پہلے جونی کو فون کرکے مطلع کروں گا پھر وہ زہرہ کو زیلونی بازار بھیجے گا۔

اگلے دن اوکسانہ سہیلیوں کے ساتھ آئی تو میں اسے لیکر واک کرتا........

© Daily Urdu (Blogs)