menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

City Park Tashkent Ki Ice Cream

53 0
06.09.2026

سٹی پارک تاشقند کی آئسکریم

میں جھیل کنارے کھڑا تھا کہ اچانک دو ننھی منی ازبک بچیاں وہاں سے گزریں، مجھے دیکھتے ہی دونوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور کھلکھلا کر ہنس پڑیں، میں نظرانداز کیا، نشانہ بازی کے سٹال پر کچھ بچے بندوقیں تھامے قسمت اور نشانے دونوں آزما رہے تھے، وہ دونوں وہاں جا کھڑی ہوئیں، لیکن ان کی توجہ نشانے پر کم اور مجھ پر زیادہ تھی! وہ کبھی میری طرف دیکھتیں، ایک دوسرے کے کان میں کچھ کہتیں، پھر منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنسنے لگتیں، میں دل میں سوچتا رہا کہ یہ بچیاں میرے بارے میں ایسی کون سی اہم تحقیق کر رہی ہیں؟

کہیں میری شکل کسی کارٹون کردار سے تو نہیں ملتی؟ یا پھر شاید وہ یہ فیصلہ کر رہی تھیں کہ نشانہ بازی میں پہلے گولی چلائی جائے یا پہلے اس عجیب و غریب سیاح پر ہنسا جائے، تاہم نظرانداز کیا اور جھیل کی طرف منہ کرکے تصویر بنانے کے لیے مناسب جگہ تلاش کرنے لگا، ابھی میں اسی تگ و دو میں مصروف تھا کہ دور سے شلوار قمیض پہنے چند پاکستانیوں کا جتھہ آتا دکھائی دیا، پردیس میں قومی لباس دیکھ کر دل ویسے ہی خوش ہو جاتا ہے، جیسے ریگستان میں ٹھنڈا پانی نظر آ جائے، وہ قریب آئے تو ایک آواز سنائی دی:

"پائن! آپ بڑے لکی ہو!"

میں نے جذبہ خیر سگالی کیلئے خوش دلی سے انہیں سلام کیا، تعارف ہوا، یہ سب کسی اماراتی عرب شیخ کے ملازم، شیخ صاحب چھٹیاں گزارنے تاشقند آئے اور اپنے سٹاف کو بھی ساتھ لے آئے، یہ کھانا پکانے والا عملہ تھا، آج یہاں ان کا آخری دن، اگلے روز واپسی، اس لیے شاپنگ اور سیر کے لیے باہر نکلے تھے، میں نے بتایا کہ میرا یہاں آج دوسرا دن ہے، میری بات مکمل ہونے سے پہلے وہی پہلے صاحب بولے: "پائن، آپ بہت لکی ہو!" تمام قدرتی مناظر بھلا کر اپنی قسمت کا جائزہ لینا شروع کیا، واقعی؟ حیرت سے پوچھا، "میں سمجھا نہیں!" دوسرے نے راز سے پردہ اٹھایا: "ہمیں یہاں تین مہینے ہوگئے ہیں، کوئی صنفِ نازک نہیں ملی اور آپ کو آتے ہی لفٹ مل رہی ہے"۔ سب قہقہہ لگا کر ہنسے، میں ابھی اس الزام کی وضاحت تلاش کر........

© Daily Urdu (Blogs)