Marriyum Aurangzeb Ki Smartness Ka Julapa
عجیب جیلس لوگ ہیں، کسی کو خوش، ہنستا، مسکراتا یا سمارٹ نہیں دیکھ سکتے، اپنے کام پر کوئی توجہ نہیں دیتا، دوسروں کے کیڑے نکالتے رہتے ہیں، کوئی اچھا کھانا کھا رہا ہو تو کامیڈین مستانہ کی بات یاد آجاتی ہے، سٹیج پر انہوں نے اپنے ساتھی سے کہا کہ یہ حلوائی کی دکان پر کھڑا تھا وہاں کچھ لوگ جلیبیاں کھا رہے تھے تو انہیں دیکھتا رہا جب انہوں نے کھانے کی دعوت نہ دی تو کہا "کھاؤ کھاؤ، میرا ابا کیندا سی مٹھیاں ہوندیاں نے"۔
پنجاب کی سینئر وزیر محترمہ مریم اورنگزیب نے شدید ترین ڈائٹنگ کی اور اپنا وزن انتہائی کم کرلیا جو کہ بہت اچھی بات ہے، معاملہ اس وقت اچھالا گیا جب وہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی بیٹی کے بیٹے اور پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریب میں شریک ہوئیں جہاں بڑی شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں یا کرائی گئیں، ان تصاویر میں پنجاب کی سینئر وزیر اور وزیر اعلی پنجاب کی دست راست مریم اورنگزیب کی بھی تصاویر شامل تھیں جن کو دیکھ کر پہلے تو میں بھی پہچان ہی نہیں سکا پھر جب کمنٹس پڑھے تو حیرت سے تصاویر دیکھتا رہا تب مجھے نصیو لال کا گانا یاد آگیا، "کڑی جیوے 25 سال دی" اس مصرعے میں بڈھے وارے کا کوئی ذکر نہیں اور جلیس لوگ اس کے ساتھ وہ شامل نہ کریں۔
ظاہر ہے پنجاب کی تاریخ کی بڑی شادی تھی جس میں فیلڈ مارشل سے لیکر ملک کے ہر دلعزیز لیڈر نوازشریف بھی شریک تھے، نوازشریف جہاں شریک ہوں وہاں کسی وزیراعظم کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی چاہے وہ نوازشریف کا چھوٹا بھائی ہی کیوں نہ ہو، نوازشریف ایک برینڈ ہے، ان کے ہوتے ہوئے کوئی دوسرا برینڈ........
