Jayali Shazia Abid Ki Punjab Assembly Mein Dhaar
جیالی شازیہ عابد کی پنجاب اسمبلی میں ڈھار
ایک مدت بعد کسی بھی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی کسی جیالی کی ڈھار سننے کو ملی تو یقین مانیں چس آگئی، پنجاب اسمبلی کے سیشن میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی جام پور کی جیالی شازیہ عابد نے پنجاب حکومت اور "سب دی ماں" کو جو کھری کھری سنائیں وہی حقیقی جیالوں کا رنگ ہے، ن لیگ کے سابقہ ادوار اور پی ٹی آئی کے ادوار میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی میں اتنا دم خم نہیں تھا جو اس جیالی نے دکھایا ہے، یہی جمہوریت کا حُسن ہے، شازیہ عابد کی شیرنی جیسی ڈھار کے سامنے حکومتی بینچ کی گھگی بند ہوگئی، کسی کی آواز تک نہ نکلی۔
شازیہ عابد کی ڈھار میں بینظیر کی جھلک نظر آئی کہ عوام کے مسائل بیان کرنے کیلئے منتیں نہیں کی جاتیں، اپنا حق چھیننا پڑتا ہے، شازیہ عابد کی پنجاب اسمبلی میں خطاب کی ویڈیو اپنے پیج "انجم کاظمی آفیشل" پر شیئر کی تو ایک دن میں ایک ہزار سے زیادہ ویوز آئے کیونکہ انہوں نے عوام بالخصوص جنوبی پنجاب کے محروم طبقہ کی نمائندگی کی تھی، شازیہ عابد کا ایک ایک لفظ حکومت کے سینے پر تیر کی طرح پوست ہوتا گیا جس کے بعد پنجاب کی وزیراطلاعات اعظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کیا مگر شازیہ عابد کی کسی بات کا جواب دینے کی جرات نہیں کرسکیں۔
پنجاب کے عوام مریم نواز کے لئے خریدے گئے 11 ارب روپے کے پرتعیش جہاز پر بہت رنجیدہ ہےں کیونکہ پنجاب میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کو بوجھ نہیں اٹھا سکتی........
