Insan Toot-Ta Kese Hai?
گزشتہ روز صبح دفتر جاتے ہوئے میں نے سڑک کے بیچ میں ایک معمولی سا منظر دیکھا۔ ایک موٹر سائیکل رش کی وجہ سے رکی ہوئی تھی، پیچھے بیٹھی خاتون نے آہستگی سے شوہر کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کچھ کہا جس پر شوہر نے انتہائی درشت لہجے میں بآواز بلند اسے جھاڑ پلا دی۔ خاتون نے نم آنکھوں سے اپنے دائیں بائیں جائرہ لیا کہ کتنے لوگوں نے وہ آواز سنی۔ اتنے میں ہارن بجا، سامنے والی گاڑی نے آگے حرکت کی اور موٹر سائیکل چل پڑی۔
منظر ختم ہوگیا، مگر میرے ذہن میں ایک سوال چھوڑ گیا: انسان ٹوٹتا کیسے ہے؟ ہم عموماً سمجھتے ہیں کہ انسان کسی بڑے حادثے، کسی شدید صدمے یا اچانک آنے والی آفت سے ہی ٹوٹتا ہے۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انسان زیادہ تر حادثے سے نہیں، مسلسل نظر انداز ہونے سے ٹوٹتا ہے۔ وہ اس وقت بکھرنے لگتا ہے جب اس کی بات سنی نہ جائے، اس کی کوشش کو دیکھا نہ جائے اور اس کی تھکن کو محسوس نہ کیا جائے۔
ماہرینِ نفسیات کہتے ہیں کہ انسان........
