menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Apni Zaat Ki Talash

32 0
latest

معاشرہ ہمیں پیدائش کے ساتھ ہی کچھ پیمانے تھما دیتا ہے، کامیابی کی ایک تعریف، عزت کا ایک معیار، پسندیدہ پیشوں کی ایک فہرست، خوش رہنے کے چند مروجہ طریقے اور ناکامی کے کئی خوف۔ پھر ہم انہی پیمانوں سے اپنی زندگی ناپتے ناپتے ایک دن یہ بھول جاتے ہیں کہ جس شخص کو ہم کامیاب سمجھ رہے ہیں، شاید وہ اپنی ہی خواہشات کا ناکام محافظ ہو۔ والدین کی خواہش، خاندان کی روایت، معاشرے کی پسند، دوستوں کا دباؤ اور لوگوں کی رائے بظاہر محبت، خیرخواہی اور تجربے کے نام پر ہمارے فیصلوں میں داخل ہوتے ہیں۔ ابتدا میں یہ سہارا محسوس ہوتے ہیں، لیکن آہستہ آہستہ سہارا فیصلہ بن جاتا ہے اور فیصلہ شناخت۔ پھر انسان اپنے خواب خود دیکھنے کے بجائے یہ دیکھنے لگتا ہے کہ دوسرے اس کے خوابوں کے بارے میں کیا سوچیں گے۔

المیہ یہ ہے کہ اس تبدیلی کا اعلان کہیں نہیں ہوتا، انسان خاموشی سے اپنی ذات کا مالک ہوتے ہوئے بھی اس کا تابع بن جاتا ہے۔ بچپن میں پوچھا جاتا ہے کہ بڑے ہو کر کیا بنو گے، مگر بہت کم لوگ یہ پوچھتے ہیں کہ تم اصل میں ہو کیا؟ یہی فرق ہماری شخصیت سازی کی پوری کہانی بدل دیتا ہے۔ بچے کی صلاحیت، مزاج، تخلیقی رجحان اور فطری دلچسپی کو سمجھنے کے بجائے ہم اسے کامیابی کے تیار شدہ سانچوں میں ڈھالنے لگتے ہیں۔ کسی کے لیے ڈاکٹر بننا کامیابی ہے، کسی کے لیے انجینئر، کسی کے لیے سرکاری ملازمت اور کسی کے لیے بیرونِ ملک جا بسنا۔........

© Daily Urdu (Blogs)