Tehqeeq Ki Raah Aur Hamari Zehni Rukawaten
تحقیق کی راہ اور ہماری ذہنی رکاوٹیں
انسانی تاریخ میں شاید ہی کوئی دور ایسا آیا ہو جس نے گزشتہ دو سو برسوں کی طرح دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہو۔ آج صبح آنکھ کھلتے ہی ہمارا واسطہ سائنس کی کسی نہ کسی ایجاد سے پڑ جاتا ہے۔ موبائل فون کا الارم، بجلی کی روشنی، انٹرنیٹ، گاڑیاں، ہوائی جہاز، جدید ادویات، مصنوعی ذہانت اور سیٹلائٹ سسٹم، یہ سب انسانی عقل، تحقیق اور مسلسل جستجو کا نتیجہ ہیں۔ لیکن ایک سوال ہمارے اجتماعی شعور کا تعاقب کرتا ہے: کیا ہم صرف ان ایجادات کے صارف ہیں یا ان کے خالق بھی؟
بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ ایک عجیب تضاد کا شکار ہے۔ ہم جدید ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن اس سوچ کو اپنانے سے گریز کرتے ہیں جس نے ان ایجادات کو جنم دیا۔ ہم اسمارٹ فون تو خرید لیتے ہیں، مگر اپنے بچوں کو سوال پوچھنے کی آزادی نہیں دیتے۔ ہم جدید ہسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں، لیکن تحقیق اور سائنسی........
