menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ka Asal Masla Qarz Nahi, Bad Intezami Hai

27 0
07.06.2026

پاکستان کا اصل مسئلہ قرض نہیں، بدانتظامی ہے

پاکستان وسائل سے محروم ملک نہیں۔ پاکستان صلاحیتوں سے خالی ملک نہیں۔ پاکستان محنتی لوگوں سے بھی محروم نہیں۔ تو پھرآخر مسئلہ ہے کیا؟ میرے خیال میں پاکستان کا اصل مسئلہ مسلسل غلط منصوبہ بندی، قلیل مدتی حکمرانی اور ایسی ترجیحات ہیں جو ترقی کے بجائے وقتی سیاسی بقا کو ترجیح دیتی ہیں۔

کئی دہائیوں سے پاکستان ایک ایسے ملک کی طرح چلایا جا رہا ہے جو مستقبل تعمیر کرنے کے بجائے صرف بحرانوں کو پیدہ کرنے اور سنبھالنے میں مصروف ہے۔ کبھی ڈالر کا بحران، کبھی بجلی کا بحران، کبھی مہنگائی، کبھی قرض، کبھی گندم اور کبھی چینی کا بحران۔ لیکن جو بحران دہائیوں تک بار بار لوٹ آئیں، وہ حادثاتی نہیں رہتے، وہ پالیسیوں کا نتیجہ بن جاتے ہیں۔

پاکستان کی سب سے بڑی معاشی ناکامی صرف قرض نہیں، بلکہ قومی ترجیحات کا فقدان ہے۔

ایک ترقی پذیر ملک کو اپنے محدود وسائل تعلیم، برآمدات، توانائی کی بہتری، صنعت، بندرگاہوں، جدید انفراسٹرکچر، پانی کے نظام، ٹیکنالوجی اور انسانی ترقی پر خرچ کرنے چاہییں۔ مگر پاکستان میں وسائل اکثر کھپت consumption، سیاسی مراعات اور وقتی نمائشی منصوبوں پر خرچ کیے جاتے ہیں۔

یہاں ادارے بنانے سے پہلے اسکیمیں متعارف کرا دی جاتی ہیں۔ صنعت مضبوط کیے بغیر سڑکوں کے افتتاح کیے جاتے ہیں۔ پیداواری صلاحیت بڑھائے بغیر سبسڈیز subsidies بانٹی جاتی ہیں۔ قرض لے کر بجائے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے صرف اخراجات پورے کیے جاتے ہیں اور اس........

© Daily Urdu (Blogs)