menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Karvan e Khaak, Taj o Kafan Ke Darmiyan

24 0
08.06.2026

کاروانِ خاک، تاج و کفن کے درمیان

انسانی معاشرے کی درجہ بندی صدیوں سے دولت، حسب و نسب، اقتدار اور ظاہری مرتبے کی بنیاد پر ہوتی رہی ہے۔ کسی کو امیر کہا گیا، کسی کو غریب، کوئی اعلیٰ خاندان کا فرد ٹھہرا، کوئی ادنیٰ طبقے سے وابستہ سمجھا گیا۔ مگر اگر انسان اپنے ظاہری تفاخر سے اوپر اٹھ کر حقیقت کی آنکھ سے دنیا کو دیکھے تو اسے معلوم ہوگا کہ یہ تمام تقسیمیں نہایت عارضی، سطحی اور فریبِ نظر ہیں۔ انسانوں کے درمیان اصل رشتہ نہ دولت کا ہے، نہ مقام کا، بلکہ ان دکھوں، کمزوریوں اور آزمائشوں کا ہے جو سب کو یکساں طور پر اپنی گرفت میں لیے ہوئے ہیں۔

اگر ایک نئی انسانی درجہ بندی قائم کرنی ہو تو اس کی پہلی بنیاد رنج و غم اور دکھ کو بنایا جانا چاہیے۔ دنیا کے ہر گوشے میں ایسے دل موجود ہیں جو کسی اپنے کی جدائی میں ٹوٹ چکے ہیں۔ کوئی عالی شان محل میں بیٹھا اپنے عزیز کی یاد میں آنسو بہا رہا ہے اور کوئی مٹی کے گھر میں........

© Daily Urdu (Blogs)