Trump Bila Wajah Jhanjhalahat Ka Shikar Nahi
ٹرمپ بلاوجہ جھنجھلاہٹ کا شکار نہیں
میامی میں سعودی سرمایہ کاری کے ایک اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ طنزیہ اور غیر سفارتی جملہ، جس میں سعودی ولی عہد کے بارے میں نامناسب اور بے ہودہ انداز اختیار کیا گیا، درحقیقت ایک ایسی شکست خوردہ قیادت کی عکاسی کرتا ہے جو دباؤ اور اضطراب کا شکار ہو۔ امریکی صدر کی سعودی ولی عہد پر شرمناک تنقید کی بنیاد امریکی صیہونی استعمار کی سعودی عرب اور ایران کو جنگ میں ایک دوسرے سے لڑانے کی سازش میں ناکامی کا اظہار ہے۔ عرب ممالک کو امریکا کے سامنے اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جانا چاہیے اور اسی بنیاد پر اپنے تعلقات از سرنو استوار کرنے چاہئیں۔ بین الاقوامی تعلقات میں الفاظ کا انتخاب ریاستی نفسیات کی ترجمانی کرتا ہے اور یہاں ٹرمپ کے لہجے کی سختی کے پیچھے واضح بے چینی، شکست، فرسٹریشن اور جھنجھلاہٹ جھلکتی ہے۔
اسی پس منظر میں جب ہم ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ امریکا اور اسرائیل جس اعتماد کے ساتھ اس محاذ پر اترے تھے، وہ اعتماد متزلزل دکھائی دیتا ہے۔ انہیں توقع تھی کہ وہ محدود وقت میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس سامنے آئے۔ ایران کے کئی نقصانات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے باوجود نہ تو اس کا نظام کمزور ہوا اور نہ ہی کسی........
