menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Maarka e Haq, Bunyan Ul Marsoos

21 0
08.05.2026

معرکۂ حق، بنیان المرصوص

تاریخ ہمیشہ اُن قوموں کو یاد رکھتی ہے جو مشکل وقت میں اپنے اتحاد، ایمان اور حوصلے سے دنیا کو حیران کر دیتی ہیں۔ قوموں کی اصل طاقت صرف جدید ہتھیار یا بڑی فوج نہیں ہوتی بلکہ عوام کا اتحاد، اپنے نظریے پر یقین اور وطن سے محبت اُنہیں ناقابلِ شکست بناتی ہے۔ مئی 2025 میں پیش آنے والا "معرکۂ حق" بھی پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا ہی باب ہے جس نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں "بنیان المرصوص" بن جاتی ہے۔

"بنیان المرصوص" قرآنِ پاک کی ایک عظیم اصطلاح ہے جو سورۃ الصف میں بیان ہوئی: ﴿إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنُيَانٌ مَّرُصُوصٌ﴾ (سورۃ الصف، آیت 4)

ترجمہ: "بے شک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کی راہ میں اس طرح صف باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی مضبوط دیوار ہیں"۔

یہ آیت اتحاد، نظم و ضبط، ثابت قدمی اور اجتماعی قوت کا درس دیتی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ پاکستان کے دفاعی آپریشن کو "بنیان المرصوص" کا نام دیا گیا، کیونکہ اُس وقت پوری قوم ایک مضبوط دیوار کی مانند متحد ہو چکی تھی۔

مئی 2025 میں بھارت کی جانب سے "آپریشن سندور" شروع کیے جانے کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی۔ سرحدی حالات تیزی سے بدلنے لگے، فضائی نگرانی میں اضافہ ہوا اور........

© Daily Urdu (Blogs)