menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Zahoor e Muhabbat Ki Alamat

27 0
08.06.2026

لاکھوں کروڑوں درود و سلام آپ سرکار ﷺ کی ذاتِ اقدس پر۔

جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ محبت عطا ہے، اِس میں ذاتی کوشش شامل نہیں ہوتی، ہم صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ کوشش کریں اپنے باطن کو صاف کرنے کی اور دعا کریں، جنہیں محبتیں عطا ہو چکی ہیں اُن کے قریب رہیں، انہیں دیکھیں، کہتے ہیں کہ رحمت والوں کے قریب ہونے سے ایک آدھ قطرہ رحمت کا مل ہی جاتا ہے۔

یار لوگ پوچھتے ہیں جی محبت عطا ہے تو جن کو محبت عطا ہو جاتی ہے اُس کی کیا ظاہری نشانیاں ہیں۔ ایک انسان کو جب محبت عطا ہوتی ہے پہلی بات جو اُس کے باطن پر اترتی ہے وہ ہے خاموشی، چپ سی لگ جاتی ہے، ظاہری طور پر انسان خاموش ہو جاتا ہے، کیونکہ ظاہری خاموشی ہوگی تو پھر ہی باطن میں آواز پڑے گی۔

دوسری بات دل گداز ہو جاتا ہے احساسات بڑھ جاتے ہے۔ کسی اور کا درد و غم سنتے ہوئے بے اختیار آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے ہیں۔ وجود پر محبت کا ظہور کسی کے ساتھ نسبت سے ہوتا ہے، تعلق سے ہوتا ہے اور جس کے ساتھ نسبت ہو جائے اُس کا ذکر کرتے ہوئے یا ذکر سنتے ہوئے آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔

محبتوں والوں کے خیال ایک بڑے خیال کے تابع ہو جاتے ہیں اور وہ بڑا خیال محبوب کا ہوتا ہے۔ محبت عطا ہو چکی ہے تو دنیا سے بے رغبتی لازم ہے۔ ظاہری طور پر........

© Daily Urdu (Blogs)