گھر سے بھاگے، منشیات اور زیادتی کا شکار 9 بچے بازیاب
آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر سی سی ڈی کی جانب سے جہاں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں وہیں یہ شعبہ خدمت خلق میں بھی پیش پیش ہے۔ سی سی ڈی کے اغواء برائے تاوان سیل نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گمشدہ، گھر سے بھاگے، منشیات اور زیادتی کا شکار 9 بچے بازیاب کروا ئے ہیں۔ سی سی ڈی ترجمان کے مطابق، بازیاب کرائے گئے بچوں کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سے کاؤ نسلنگ کروائی جا رہی ہے۔ ٹریس کیے گئے بچوں کا تعلق شہر لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچوں کو داتا دربار، ریلوے سٹیشن، بس سٹینڈز سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ جن کی تلاش ہمارا پیارا ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر، سوشل میڈیا کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔کسی بھی محکمے کے بارے میں کوئی منفی خبر سامنے آتی ہے یا کوئی افواہ ہی پھیلا دیتا ہے تو لوگ لٹھ لے کر اس محکمے کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔اس کے اچھے کاموں پر بھی پانی پھیر کے رکھ........





















Toi Staff
Gideon Levy
Penny S. Tee
Sabine Sterk
John Nosta
Mark Travers Ph.d
Gilles Touboul
Daniel Orenstein