menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  9 مئی کا کیا کریں؟

16 0
06.08.2025

پی۔ٹی۔آئی کے قائدین اور اڈیالہ جیل سے جاری ہونے والے آتشیں اعلانات کے مطابق آج، 5 اگست، طبلِ جنگ بجنے کا دِن ہے۔ اُس تحریک کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جسے ”ہم نہیں یا تم نہیں“ کا نام دیا گیا۔ اِس طرح کی ”فائنل کالز“ پہلے بھی دی جاتی رہیں لیکن غالبؔ کے پُرزے اُڑے نہ ذوقِ تماشا رکھنے والوں کی نگاہیں آسُودہ ہوئیں۔ آخری معرکہ نومبر2024ء میں اسلام آباد کے جناح ایونیو پر لڑا گیا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں سے اُتری سردشام، رات کا آنچل اوڑھنے کو تھی کہ میلہ اجڑ گیا۔ انقلاب کے سالار، ایک سکیورٹی ایجنسی کے چھاتے تلے، گاڑی میں بیٹھ کر پشاور چلے گئے۔ خفت مٹانے کو ”گولی کیوں چلائی“؟ کا بیانیہ تخلیق ہوا۔ سینکڑوں لاشیں گرنے کا واویلا اٹھا۔ جب لاشوں کے نام پتے پوچھے گئے تو بیانیہ سازی کے بادشاہ ایک دوسرے کا مُنہ دیکھنے لگے۔ تاثر دیاگیا کہ ”پاکباز شہدا“ کی ”مقدس روحیں“، آسمان کی رفعتوں کو پرواز کرتے ہوئے، اپنا اپنا جسدِ خاکی بھی ساتھ لے گئیں۔ یہاں تک کہ کسی سڑک پر ایک قطرہئِ خوں تک باقی نہ رہنے دیا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

پی۔ٹی۔آئی کی عمر اَب تیس برس ہونے کو ہے۔ آغازِ سفر میں ہی ایک آمر کا حلقہ بگوش ہونے، لیلائے اقتدار کی تلاش میں برسوں دشت پیمائی کرنے، اسٹیبلشمنٹ کی کارگاہِ کوزہ گری سے فیض یاب ہونے، پونے چار برس اقتدارِکُلِّی کی لذتیں سمیٹنے اور پھر یکایک مکافاتِ عمل کی ایک موجِ تُند خُو کے طمانچے کھاتے ہوئے متاعِ کوچہ وبازار ہوجانے کے بعد بھی، عمران خان نہیں سمجھ پائے کہ سیاست کا خمیر کن اجزاء سے اٹھتا ہے؟ جمہوری اقدار کے تقاضے کیا ہیں؟ افہام وتفہیم کسے کہتے ہیں؟ زمینی حقیقتوں کا شعور کس بلا کا نام ہے؟ اور اُفتاد آ پڑے تو گھنے جنگل سے راستہ کس طرح نکالا جاتا ہے؟ اپریل 2022ء سے آج تک پی۔ ٹی۔ آئی صحرا کا بگولہ بنی ہوئی ہے۔........

© Daily Pakistan (Urdu)