پی ٹی آئی،9مئی کے جیالوں کا انجام
ریاست ِ پاکستان کے مجرم کیفرکردار کو پہنچنے لگے ہیں 9مئی کے عدالتی فیصلے آنے لگے ہیں، انتظار کے بعد ریاست کی رٹ نظر آنے لگی ہے ویسے پی ٹی آئی نے عمران خان کی سحر انگیز قیادت میں جو ایک پوری نسل تیار کی ہے قوم کو اسے بھگتنا ہو گا۔ گزرے تیس سالوں کے دوران عمران خان نے جس بیانیے کے تحت،جس طرح نوجوان نسل کی فکری و عملی تربیت کی ہے وہ اب سر چڑھ کر بول رہی ہے ہماری ریاست نے ہی نواز شریف و زرداری دشمنی میں عمران خان جیسی شخصیت کو پروان چڑھایا کچھ اس طرح پروان چڑھایا کہ اس طوفان میں بہت سی قابل ذکر چیزیں بھی بہہ گئیں۔ سیاست اور سیاستدان گالی بن گئی، گالی گلوچ، دشنام طرازی عام چلن ہو گیا اسی طرزِ فکر عمل کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خوفناک بنا دیا گیا۔ پی ٹی آئی اور عمران خان اور اس کے حواری دواری ایسے جن بنے کہ الامان الحفیظ۔ اب ریاست اس غلاظت کو صاف کر رہی ہے نوجوانوں کے ذہن آلودہ ہو چکے ہیں ویسے1995ء کے نوجوان اب مکمل افراد بالغ افراد بن کر معاشرے کا ”کارآمد“ حصہ بن چکے ہیں، لیکن انہیں دی گئی تربیت کا کمال ہے کہ وہ اب بھی معاشرے میں گندگی پھیلانے میں ایسے ہی مصروف عمل ہیں جیسے پہلے تھے۔ان کا قائد جیل میں ہے، پی ٹی آئی کی قیادت صف ِ اول کی قیادت جیلوں میں ہے لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا اور اس سے وابستہ لوگ آٹو پر چل رہے ہیں ریاست کے خلاف،ملک کے خلاف،حکومت کے خلاف، رائج الوقت نظام کے خلاف وہ ایسے ہی فعال ہیں جیسے وہ مرشد کی موجودگی میں تھے۔ ویسے مرشد کا اپنا........
© Daily Pakistan (Urdu)
