menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  کیا5اگست کو کوئی بڑا احتجاج ہو سکے گا؟

15 0
05.08.2025

پچھلے دس دن سے ملک کے اندر اور باہر پاکستانی سیاست کے حوالے سے بڑی ہلچل دکھائی دے رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے پانچ اگست کو احتجاجی تحریک کی کال دے رکھی ہے،لیکن پی ٹی آئی کی طرف سے اس کی کوئی خاص تیاری نظر نہیں آ رہی۔جیل میں بیٹھے عمران خان اس بات پر برہم ہیں کہ کسی زور دار تحریک کے آثار نظر نہیں آ ر ہے۔ پی ٹی آئی کو کسی بھی تحریک کیلئے کے پی کے کا بہت بڑا سہارا رہا ہے،لیکن وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور مشکوک ہو چکے ہیں وہ اپنی حکومت بچانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملے ہوئے نظر آتے ہیں،جس کی وجہ سے کسی بڑی تحریک کے آثار نظر نہیں آتے۔دوسری طرف دہشت گردی کی عدالتوں نے عین تحریک کے قریب 9مئی کے ملزموں کو سزائیں سنانا شروع کر دی ہیں،جس سے یقینی طور پر پی ٹی آئی کے ورکروں میں خوف و ہراس پھیلا ہے اور ممکن ہے خوفزدہ ورکر اتنی گرمجوشی سے تحریک کا حصہ نہ بنیں جس کی عمران خان ان سے توقع کر رہے ہیں تاہم حکومت نے کسی مظاہرے یا تحریک کو روکنے کیلئے مکمل انتظام کر لیا ہے اور اسلام آباد کی سڑکوں پر کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد کے کچھ حلقے بیک ڈور ڈپلومیسی کو بہت کامیاب قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں........

© Daily Pakistan (Urdu)