menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   27ویں ترمیم کیوں کی گئی؟

15 0
15.11.2025

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کو ٹھیک ٹھیک خبردار کیا ہے کہ ان کا علاج ہونے والا ہے،آئندہ سے اگر وہ گالیاں دیں گے تو جواب گالی میں آئے گا،یہ بھی کہ عمران خان ایک غیر سیاسی آدمی تھا،ان کے ارد گرد ابن الوقتیوں نے انہیں اندر کروادیا ہے وغیرہ وغیرہ!.....راجہ پرویز اشرف کی جانب سے یہ خبرداری بے سبب نہیں ہے کیونکہ قرائن بتاتے ہیں کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وہ کچھ ہونے والا ہے جس کا تقاضا نہ صرف پی ٹی آئی کے مخالفین بلکہ ایک وقت تک حامی بھی کرتے رہے ہیں کہ اگر عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے 9مئی کو غداری کی ہے تو اس کی سزا کیوں نہیں دی جاتی؟

بھارتی ریاست بہار میں الیکشن میں حکمران اتحاد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا

ایک وقت تو پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے یہ راگ الاپا جاتا رہا کہ اگر کچھ غلط کیا ہے تو اس کی سزا کیوں نہیں دی جاتی، جس کے جواب میں رانا ثناء اللہ بتایا کرتے تھے کہ ان کے مقدمات فوجداری عدالتوں میں چل رہے ہیں اور جونہی سماعت مکمل ہو گی، فیصلے بھی آ جائیں گے۔ پھر چشم فلک نے دیکھا کہ پی ٹی آئی کے اسیر قیدیوں کو تھوک کے حساب سے سزائیں سنائی گئیں، جس کی کم سے کم معیاد سات سال سے لیکر زیادہ سے زیادہ چودہ سال تھی، سزا پانے والوں میں عمران خان کے بھانجے حسان........

© Daily Pakistan (Urdu)