حج پالیسی2026ء پر ایک نظر (آخری قسط)
حج پالیسی2026ء پر عملدرآمد سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کے ساتھ جاری ہے آج جب کالم کی دوسری اور آخری قسط شائع ہو رہی ہے سرکاری حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری مرحلہ مکمل ہو رہا ہے۔11سے16 اگست جو افراد ایڈوانس رجسٹریشن نہیں کروا سکے ان کو موقع دیا گیا ہے،میں نے خبر دی تھی کہ وزارت کے تھنک ٹینک نے ایڈوانس رجسٹریشن کا منصوبہ متعارف کرا کر یہ تاثر دیا تھا رجسٹریشن کے عمل کے ذریعے سرکاری سکیم کے ساتھ پرائیویٹ سکیم کے ساتھ سالہا سال سے وابستہ افراد کا ڈیٹا بھی ہمارے پاس آ جائے گا۔وزارت یا بنکوں کی طرف سے سرکاری سکیم کی پرائیویٹ سکیم سے سستا ہونے سمیت دیگر خصوصیات کی ترغیب کے بعد سرکاری سکیم کا70فیصد کوٹہ کے حساب سے ایک لاکھ20ہزار کا ٹارگٹ پہلے ہفتے میں ہی مکمل ہو جائے گا۔وزارت میں ایک حلقہ ایسا ہے، جس نے حج 2025ء میں حج سے محروم رہ جانے والے 63ہزار سے زائد عازمین کا ملبہ پرائیویٹ سیکٹر پر ڈال کر حج2025ء کے سرکاری حج کی کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ وزیراعظم نے ساری پالیسی بغیر کانٹ چھانٹ کے منظور کر لی سوائے کوٹہ کی تقسیم کے،حالانکہ پاکستان حج مشن کے ذرائع وزارت کے ذمہ داران تک اپنا موقف دوٹوک انداز میں پہنچا چکے ہیں ہم زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ حاجی کا آپریشن مکہ مدینہ کا کامیابی سے کر سکتے ہیں اس میں بتایا گیا ہے مدینہ میں مرکزیہ میں ہوٹل زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ حاجیوں کو دیئے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم تک یہ بات وزارت کے ذمہ دار پہنچانے میں ناکام رہے۔ پھر کہہ دیا گیا درخواستوں کی صورتحال دیکھ لیں اگر زیادہ........
© Daily Pakistan (Urdu)
