menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   حج پالیسی2026ء پر ایک نظر!  (پہلی قسط)

14 0
09.08.2025

پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ حج2026ء سے دس ماہ پہلے نئی پالیسی کا اعلان ہو چکا ہے۔ سعودی تعلیمات اور ٹائم لائن پر عملدرآمد کرنے کیلئے پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کا عمل بھی جاری ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مناسک حج کی تکمیل کے ساتھ ہی آئندہ حج کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے بنیادی تعلیمات کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں نہیں د نیا بھر کے ممالک بالعموم، جنوبی ایشیاء کے ممالک بالخصوص بڑی سنجیدگی سے سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی ٹائم لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سرگر عمل ہیں اس کی بنیادی وجہ حج2025ء پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہونے والے بھاری نقصان کے علاوہ دنیا بھر سے پانچ لاکھ سے زائد عازمین کا حج سے محروم رہنا ہے۔ حج2025ء میں پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 310 تھا اور حج کوٹہ کی تقسیم سرکاری اور پرائیویٹ میں ففٹی ففٹی کے حساب سے کی گئی تھی، 90ہزار سرکاری عازمین کیلئے حج2025ء میں پیکیج کی رقم تین اقساط میں لینے کا فیصلہ ہوا تھا پرائیویٹ سکیم کے 904 کے قریب رجسٹرڈ حج آرگنائزر کو حج آپریشن2025ء میں شامل کیا گیا تھا۔ سرکاری حج سکیم کے پیکیج کی رقم تین اقساط میں لینے کے باوجود ٹارگٹ پورا نہ ہونے کی وجہ سے دو بار تاریخ میں توسیع کی گئی اس کے باوجود اہداف کی ناکامی کے بعد سرکاری طور پر کوٹہ پورا کرنے کیلئے پوری کوشش کی گئی۔ دوسری طرف ٹائم لائن جو14فروری دی گئی تھی اس کے مطابق ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے صرف 25ہزار عازمین کو اجازت مل سکی،جو بعدازاں 27ہزار 11تک جا پہنچی۔ سرکاری حج سکیم کو ادائیگیوں کے مسائل کا کیوں سامنا نہیں کرنا........

© Daily Pakistan (Urdu)