گوجرانوالہ ایکسپو 2025ء میں شرکت
گزشتہ جمعہ کے روز مجھے اسلام آباد میں منعقدہ گوجرانوالہ ایکسپو 2025ء میں بطور مہمان خصوصی شرکت کا موقع ملا جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی موجودہ قیادت نے ایک تاریخی کارنامہ کر دکھایا ہے۔ اسلام آباد کے ٹیولپ ہالز میں منعقدہ میڈ ان گوجرانوالہ نمائش صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے سفیروں کے لئے پیغام تھا کہ ذرا نم ہو تو مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی! گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی نے ثابت کردکھایا کہ گوجرانوالہ صرف پہلوانوں کا نہیں،بلکہ کاروبارکے میدان میں بیدار دماغوں کا شہر بھی ہے۔
وائی یو ایم گروپ کے سی ای او نثار چوہدری کی سالگرہ، معروف شخصیات کی بھرپور شرکتمیرے لئے اعزاز کی بات تھی کہ گوجرانوالہ ایکسپو کے وزٹ کے موقع پر میرے ہمراہ سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، سابق صدر ایف پی سی سی آئی رؤف عالم، موجودہ نائب صدور طارق خان جدون، ذکی اعجاز اور زین افتخار چودھری کے علاوہ چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک، چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس ملک سہیل حسین، صدر راولپندی سمال چیمبر سردار ثاقب نسیم، صدر اسلام آباد سمال چیمبر اویس ستی، صدر اسلام آباد ویمن چیمبر ثمینہ فاضل ودیگر معزز احباب تھے۔
ہمارے وفد کا استقبال گوجرانوالہ چیمبر کی نوجوان قیادت بشمول علی اسلم، صدر محمد صدیق خان، سنیئر نائب صدر احمد نوید، نائب صدر چودھری محمد یوسف اور محمد سفیان ایوب سمیت دیگر معزز میزبانوں نے کیا۔ ٹیولپ اسلام آباد کو مرکزی دروازے سے ہی سجایا ہوا تھا۔ نمائش میں گھومتے ہوئے لمحہ بھر کو تنگی داماں یا تنگی دل کا احسا س نہیں ہوا بلکہ جدھر بھی گئے گوجرانوالہ کی زندہ دل کاروباری شخصیات بانہیں کھولے ہماری منتظر پائی گئیں۔........
© Daily Pakistan (Urdu)
