menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  15 گھنٹے جو جنوبی ایشیا کو ہلا گئے

18 0
24.07.2025

قیام پاکستان کے وقت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی جنگیں ہو چکی ہیں، جس میں 1948ء کی کشمیر کی آزادی کی جنگ، 1965ء کی جنگ، 1971ء کی جنگ، سیاچین کی جنگ، 1999ء میں کارگل کا معرکہ اور 2025ء کا ہونے والا معرکہ حق اہم ہیں۔ کسی بھی جنگ کی سرکاری تاریخ مرتب کرنے میں کافی وقت لگتا ہے اور مختلف محاذوں پر ہونے والے معرکوں سے نتائج اخذ کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ تاہم عوام کی آگاہی اور اجتماعی شعور کی عکاسی کے لئے کچھ لوگ تن تنہا کچھ کر گزرنے کی جستجو لئے اپنا مقصد حاصل کر لیتے ہیں۔ صاحبزادہ حذیفہ اشرف عاصمی پیشے کے اعتبا ر سے وکیل ہیں، لیکن جذبے اور حب الوطنی کے لحاظ سے کسی سپاہی سے کم نہیں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ 1965ء کی جنگ میں عام شہریوں کے علاوہ مصنفین، فنکاروں اور گلوکاروں نے بھی ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا، اور غیور شہریوں نے کئی محاذوں پر پاک فوج کے ساتھ مل دشمن کا مقابلہ کیا، اسی طرح 2025ء کے معرکہ حق(آپریشن بنیان مرصوص) کے دوران بھی شہری اپنی افواج کے ساتھ نظر آئے، چونکہ جنگیں صرف افواج نہیں، بلکہ قومیں لڑتی ہیں، ہم نے دیکھا کہ جہاں سے میزائل فائر ہو رہے ہیں وہاں عام شہری بھی بیٹھے اپنے فوجیوں کا خون گرما رہے ہیں، اسی طرح ایک شہری اپنی رائفل لے کر فوجیوں کے ساتھ نظر آیا۔ اس معرکہ میں سوشل میڈیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے بھی دشمن کی پروپیگنڈا چالوں کو ناکام بنانے میں اہم کراد ادا کیا۔ حذیفہ اشرف عاصمی کی یہ کتاب نہ صرف پاکستان کی عسکری برتری کی گواہی دیتی ہے بلکہ قومی اتحاد و یکجہتی کا آئینہ بھی ہے۔ 45،ابواب پر مشتمل یہ کتاب........

© Daily Pakistan (Urdu)