menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   پی کے ایل آئی نے 1000کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل کئے

14 0
22.11.2025

پاکستان کڈنی اینڈ لیو ر انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی)نے جگر کے 1000 کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل کئے۔ پی کے ایل آئی کا سنگ بنیاد 14 اگست 2015 ء کو اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکھا تھا۔ 2017ء میں ہیپاٹائٹس ٹریٹمنٹ پروگرام کا آغاز قلیل مدت میں کیا۔ یہ ایک ایسا اداراہ ہے جو پاکستان کے عوام کو جگر اور گردے کی بیماریوں کے علاج کی بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔پی کے ایل آئی نے اب تک جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس کے علاوہ 1100 گردے اور 14 بون میروٹر انسپلانٹس کے ساتھ ساتھ آٹھ سالوں میں 40 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی ہے۔ پی کے ایل آئی میں 80فیصد مریضوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے، استطاعت رکھنے والے مریضوں کے لئے علاج کے اخراجات 60 لاکھ روپے تک ہیں جو خطے کے دیگر ممالک سے انتہائی کم ہیں۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

طبی ماہرین کے مطابق پاکستان سے باہر جگر کے ٹرانسپلانٹ پر اوسطاً 70 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر خرچہ آتا ہے،ماضی میں ہر سال تقریباً 500 پاکستانی مریض علاج کے لئے بھارت جاتے تھے لیکن اب ملک کے اندر بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات ملنے پر مریضوں کو بھارت جانا نہیں پڑتا، پی کے ایل آئی لاہور میں بین الاقوامی معیار کے ٹرانسپلانٹس آپریشن کئے جاتے ہیں۔ پی کے ایل آئی لاہور ر........

© Daily Pakistan (Urdu)