menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

بجٹ میں عوام بڑی عیدی کے منتظر

21 0
22.05.2026

مکہ مکرمہ میں بیٹھ کر کالم لکھنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے تین دن بعد مناسک حج کا آغاز ہو رہا ہے اور پانچ دن بعد سعودیہ اور پاکستان میں عید ایک ساتھ منائی جانے والی ہے دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج سے ملاقاتوں میں ایک بات ہی زیر بحث ہے پاکستان میں مہنگائی کہاں تک جائے گی، مشکل ترین حالات سے دوچار عوام سے چند ہفتوں میں 1200ارب روپے لیوی کی مد میں حاصل کرنے والی حکومت آئندہ دو ماہ میں 1600ارب تک کے حصول کے لئے پُرامید ہے۔ عید قربان اس لحاظ سے بھی انفرادیت کی حامل ہوتی ہے اس میں جانور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کے مطابق قربان کیے جاتے ہیں،مہنگائی کی زد میں روزمرہ استعال کی اشیاء ہی نہیں آئیں قربانی کے جانور بھی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔

عجیب تماشا لگا ہوا ہے لاہور کی مثال دے سکتا ہوں کسی بھی پٹرول پمپ پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت یکساں نہیں ہے جب پوچھا جاتا ہے ان کا جواب اوپر سے یہی ریٹس آئے ہیں وہی بورڈ پر چسپاں ہیں وہی وصول کرتے ہیں حکومت اگر414 روپے کرتی ہے پٹرول پمپوں پر 416، 418 حتیٰ کہ 420 تک وصولی دھڑلے سے جاری ہے، بات دوسری طرف چلی گئی بڑی عید آ رہی ہے لوگ حکومت سے بڑی عیدی کی اُمیدیں لگا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر میاں نواز شریف کے نام سے لگائی گئی پوسٹیں یقینا فیک ہوں گی، مگر ہیں بڑی خوش آئند، جن میں میاں محمد نواز شریف عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے فرما رہے ہیں میں نے شہباز کو کہہ دیا ہے کہ پٹرول فوری 300 روپے سے........

© Daily Pakistan (Urdu)