چیف سیکرٹری پنجاب کا صرف ایک سوال
بابر صاحب دین،کہنے کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ اٹھارہ کا ایک نوجوان افسر ہے، مگر اس نے وہ کام کر دکھایا جو بڑے بڑے سینئر اور منجھے ہوئے افسر نہ کر سکے،وہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو افسر ہے مگر ”صفائی ستھرائی“ کے لئے اس کی شبانہ روز محنت نے لاہور اور پنجاب کا نام عالمی سطح کے فورمز اور بے شمار ترقی پزیر ملکوں میں بلند کر دیا ہے،چند روز پہلے فوربز میگزین نے”ستھرا پنجاب“ کے حوالے سے جو بہترین رپورٹ شائع کی وہ اپنی جگہ پر بہت اہمیت کی حامل ہے، مگر پنجاب میں ایک عام آدمی سے بھی پوچھا جائے تو وہ بھی اس حوالے سے خوشی اور اطمینان کا اظہار کر رہا ہے اور اس کی یہ خوشی اور اطمینان بڑی بڑی رپورٹس پر بھاری ہے، اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے مگر اس آدھے ایمان کی طرف ہماری حکومتوں اور عوام کی توجہ کم ہی رہی ہے،یقینی طور پر بابر صاحب دین نے ستھرا پنجاب کے لئے لاہور کو ماڈل بنا کر بنیاد فراہم کی،مگر وزیراعلیٰ مریم نواز،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور محکمہ بلدیات نے اپنا مکمل وزن ستھرا پنجاب کے پلڑے میں ڈال رکھا ہے۔
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباددنیا کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے بھی آئے ہیں جب قومیں دہائیوں کی تاخیر، بے ترتیبی اور غیر یقینی کو چیرتے ہوئے حیرت انگیز رفتار سے آگے بڑھتی ہیں، عام طور پر بڑے انقلاب لمبی مدت کی پالیسیوں سے پیدا ہوتے ہیں، مگر کبھی کبھی حالات کے سینے پر ایک ایسا واقعہ درج ہو جاتا ہے جس کے پیچھے نہ کوئی شور ہوتا ہے، نہ سیاسی نعرے صرف ایک فیصلہ کن قیادت، واضح ویژن اور عمل کی وہ شدت جو کسی نظام میں جان ڈال دیتی ہے، پنجاب کا حالیہ ”ستھرا پنجاب“ پروگرام اسی نوعیت کی ایک بڑی کہانی ہے اور ایک ایسی پیش رفت جو شاید آج........





















Toi Staff
Penny S. Tee
Gideon Levy
Sabine Sterk
Mark Travers Ph.d
Gilles Touboul
John Nosta
Daniel Orenstein