مودی حکومت، نفرت کے ایجنڈے پر قائم!
بھارت میں حکمران جماعت اپنی سیاسی بقا اور انتخابی قوت میں اضافے کے لیے جس بیانیے پر انحصار کر رہی ہے، وہ افسوس ناک طور پر نفرت، تقسیم اور مذہبی تعصب کے سوا کچھ نہیں۔ بھارت کے حکمرانوں نے برسوں سے یہ فارمولا بنا رکھا ہے کہ جب بھی اندرونی کمزوریاں بے نقاب ہوں، معاشی بحران شدت اختیار کرے، عالمی سطح پر سبکی ہو یا ملکی پالیسیوں کی ناکامی چھپانی ہو، تو اس کا آسان ترین حل ”مسلمان“ نامی ایک دشمن تخلیق کرنا ہے۔ اس دشمن کی تصویر کو بھارتی میڈیا اتنے زور شور سے پیش کرتا ہے کہ پورے معاشرے میں خوف، نفرت اور تشدد کا ماحول پروان چڑھتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کردیا جاتا ہے، کبھی تری پورہ میں گرجا گھروں کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں، کبھی کسانوں کے احتجاج کو دبانے کے لیے فرقہ واریت کا زہر گھولا جاتا ہے اور کبھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی آڑ میں ہندوتوا کے فلسفے کو نئی توانائی دی جاتی ہے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر سلمان اکرم راجہ اور فیصل واوڈا کھل کر بول پڑےچند روز قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے رام مندر پر ہندوتوا کا جھنڈا لہرا کر نہ صرف بھارتی مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا بلکہ دنیا کو ایک بار پھر یہ پیغام دیا ہے کہ موجودہ بھارت میں طاقت کا واحد مرکز مذہبی انتہاپسندی ہے۔ حیرت تو اس بات پر ہے کہ اس تقریب کو ایسے وقت میں دنیا کے سامنے پیش کیا گیا جب دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارے کی تباہی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی سبکی سے توجہ ہٹانا ضروری تھا۔ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے مودی سرکار نے چند سال پہلے بنائے گئے رام مندر کو دوبارہ سیاسی آلہ........





















Toi Staff
Gideon Levy
Penny S. Tee
Sabine Sterk
John Nosta
Mark Travers Ph.d
Gilles Touboul
Daniel Orenstein