شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ امریکہ و مسئلہ فلسطین
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورۂ امریکہ عالمی سطح پر خبروں کا موضوع بنا ہوا ہے۔ امریکہ دنیا کی سپریم طاقت ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی اس حیثیت پر اصرار بھی کرتے ہیں اور منوانے کے لئے بھی ڈٹے اور تُلے ہوئے ہیں۔ امریکہ سفید آدمی کی برتری اور تہذیب مغرب کی نمائندہ ریاست ہے یہ ریاست پوری دنیا میں بسنے والوں کے لئے ارضی جنت کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہاں انفرادی ترقی کے لامحدود امکانات ہیں۔ تمدنی اعتبار سے عیسوی روایات رکھنے کے باوجود یہاں ہر رنگ و نسل و مذہب کے لوگ ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہاں اوباما جیسا کالا شخص، مذہبی اعتبار سے مسلم پس منظر رکھنے والا صدر مملکت کے عہدہ جلیلہ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ترقی و بڑھوتی کے لامحدود امکانات رکھنے والا ملک چین کے مقابلے میں پریشان ہے۔ دھونس دھاندلی کے ساتھ اپنی بڑائی پر اصرار کرتے رہنے نے اس ملک کی اخلاقی برتری میں خاصی کمی کر دی ہے۔ رہی سہی کسر صہیونیت کی سپورٹ کرنے اور اسرائیل کی بے جا حمایت نے امریکی عالمی برتری کی قبولیت میں کمزوری اور ضعف کے آثار نمایاں کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف 20سالہ جنگ نے امریکی برتری کے بت میں دراڑیں ڈال دی ہیں۔ رہی سہی کسر حماس کی اسرائیل کے خلاف حالیہ 2سالہ جدوجہد نے نکال دی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ امریکہ کی بگڑتی اور اکھڑتی عالمی چودھراہٹ کو برقرار رکھنے میں مصروف ہیں۔ جنگ کی بجائے امن کی باتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ استحصال اور پابندیوں کی بجائے کاروبار کو فروغ دینے کی باتیں کررہے ہیں۔ دوسری طرف عالم اسلام کی روحانی سپرپاور سعودی عرب ہے جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کو حقیقی اور اصلی........





















Toi Staff
Penny S. Tee
Gideon Levy
Sabine Sterk
Mark Travers Ph.d
Gilles Touboul
John Nosta
Daniel Orenstein